0

الیکشن 2024ء، پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر حکومت نہ بنانے کا اعلان کردیا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت نہ بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایک شخص کے ہاتھوں دو بار بے وقوف بننا شرمناک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد اراکین کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، یہ مذاق ہے جو کہتے ہیں سیاست کو قربان کیا مگر ریاست کو بچایا۔پی پی چیئرمین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ شہباز شریف سے ورکنگ ریلیشن شپ بہتر رہا، 18ویں ترمیم کے بعد بہت سی وزراتیں ختم ہوجانی چاہیے تھیں، یہ 17 وزارتیں 2015 میں ختم ہونی چاہیے تھیں آج تک نہیں ہوئیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات 2024ء کے بعد حکومت سازی کی پارٹی پالیسی بیان کی اور کہا کہ پاناما ایک حقیقت ہے جس کا آج تک جواب نہیں دیا گیا، یہ خان صاحب کا بنایا ہوا نہیں تھا۔ پاناما ایک انٹرنیشنل ایشو تھا، لیکن یہ لوگ جیل سے نکل کر انہیں اپارٹمنٹ میں رہنے لگے جس کا پاناما میں الزام تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی انتخابی نشان چھینا گیا تھا، قانون میں لکھا ہوا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن ہوں، میں نہیں چاہوں گا کہ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھینا جائے، پی ٹی آئی جب حکومت میں تھی تب بھی کہا گیا کہ انٹراپارٹی الیکشن کرائیں، عدالت نے 2 دن تحریک انصاف کو موقع دیا کہ ثبوت اور دستاویزات لے کر آئیں، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم بغیر کسی تیاری کے عدالت میں گئے تھے، جس کا نقصان پارٹی کارکنوں کو اٹھانا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں