0

پاک نیوزی لینڈ میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے والوں کیلئے ہدایت جاری

نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز میں چھکوں کے حوالے سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باؤنڈریز خاص طور پر چھکے بہت زیادہ لگ رہے ہیں، تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن نے ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 چھکے مارے، اس لیے فینز کو چوکس رہنا ہو گا۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے والے گیند پر دھیان رکھیں تاکہ گیند کہیں آپ کو ہی نہ لگ جائے۔اس سیریز سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول کرائسٹ چرچ میں چوتھے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، چوتھے میچ کے آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ آج صبح فروخت ہوئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کو اس 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں