0

تنقید پر دلبرداشتہ حارث کو کس چیز نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا؟

حارث رؤف ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کے باعث خود پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے کافی دلبرداشتہ اور ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے۔فاسٹ بولر حارث رؤف نے چیف سلیکٹر اور ٹیم ڈائریکٹر کے اصرار کے باوجود اپنی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی تھی۔ اس کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ پیسر ٹیسٹ میچ کھیلنے سے گریز کررہے ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق اس دوران حارث رؤف مایوسی کا شکار ہوگئے تھے اور حلقہ احباب سے ریٹایرمنٹ کے حوالے سے بھی صلاح مشورہ کررہے تھے۔انھوں نے مختصراً بین الاقوامی ریٹائرمنٹ پر غور کرنا شروع کردیا تھا تاہم دوستوں سے مشورے کے بعد وہ اپنے فیصلے باز رہے۔قریبی حلقوں سے مشورہ کرنے کے بعد حارث نے پھر سے اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز کی اور اسی دوران انھیں بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے این او سی بھی مل گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر اسپیڈ کی وجہ سے حارث کو ’فراری‘ قرار دیتے تھے اور انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے تھے۔تاپہم حارث رؤف مسلسل انکار کرتے رہے ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں ایک فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے، اگر ٹیسٹ کھیلنے کی کوشش کی تو میں ان فٹ ہوسکتا ہوں۔پاکستانی پیسر ورلڈکپ کے دوران بھی ٹیم انتظامیہ کے گوش گزار کر چکے تھے کہ موجودہ فٹنس کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتے اگر وہ میچ کھیلیں گت تو فٹنس مسائل کا شکار ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں