0

بال جھڑنے سے نجات کا آسان نسخہ

اگر آپ بال جھڑنے کے مسئلے سے پریشان ہیں تو اس کے لیے ایک سستا اور آسان نسخہ ہے، ایک ہیئر سیرم جسے چند ہفتوں تک آزمانے سے آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔درکار ضروری اشیا1 چمچ میتھی2 بڑی ہری مرچوں کے بیچ نکال لیںآدھا کپ سفید پیاز کا عرق (چھلنی سے چھان لیں)ادرک کا رس لے کر اس میں سرکے کے چند قطرے ڈالیں (جامن کا سرکہ زیادہ بہتر ہے)اس میں 1 چمچ پسا ناریل ڈالیںان تمام چیزوں کو مکس کریں، لیجیے گھر پر ہیئر سیرم تیار ہو گیا ہے۔ ہو سکتا ہے اس سیرم سے اٹھنے والی مہک آپ کو ناگوار محسوس ہو لیکن اس میں پروا مت کریں۔استعمال کا طریقہ کاردن میں کسی بھی وقت اس ہیئر سیرم کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں، لگانے سے قبل سر میں خون کی گردش تیز کرنے کے لیے بالوں کے لٹوں کو انگلی سے لپیٹ کر ہلکا سا کھینچیں، تاکہ سیرم بالوں کی جڑوں میں خوب جذب ہو۔سیرم لگانے کے بعد بالوں پر گرم پانی میں بھگو کر نچوڑا ہوا تولیہ لپیٹ لیں، اور آدھے گھنٹے تک لگائے رکھیں، اس کے بعد بالوں کو پانی سے دھو لیں۔یہ طریقہ آسان بھی ہے اور سستا بھی، لیکن کام یہ مہنگے سیرم کی طرح کرے گا۔: اگر آپ کے بال اچانک گرنے لگے ہیں یا ایک ہی جگہ سے گر رہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ کسی دوا کے استعمال یا ذہنی دباؤ کے باعث آپ کے بال گر رہے ہیں، تو فوراً کسی اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کی رہنمائی کر سکے۔ نیز، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں