0

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی کمزوری کیا ہے؟ عرفان پٹھان نے بتادیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے پہلے بھارتی ٹیم کو کس طرف توجہ دینی چاہیے، سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے اہم مشورہ دے دیا۔بھارتی ٹیم کے سابق لیفٹ آرم پیسر عرفان پٹھان سمجھتے ہیں کہ انڈین ٹیم کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل اپنے بولنگ اٹیک کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام طور پر ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کی بلے بازی غیرمعمولی ہوتی ہے مگر بولنگ میں ایسا نہیں ہوتا۔دبئی میں 2022 کے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے عرفان نے زور دیا کہ بھارت کو آئندہ آئی سی سی ایونٹ میں اپنے باؤلنگ اٹیک پر غور کرنا چاہیے۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں بیڑز زیادہ جارحانہ ہوجاتے ہیں اور نہایت بے خوفی سے کھیلتے ہیں۔مجھے لگتا ہے دبئی میں پاکستان کے خلاف اور آسٹریلیا میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھارت کی جو کارکردگی تھی، اس لحاظ سے بولنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے، بڑے ٹورنامنٹس نہیں جیت پائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آپ کے پاس پانچ ہونے چاہئیں جن میں سے کم از کم تین سے چار بولرز ایسے ہوں جو کھیل کے کسی بھی مرحلے میں باؤلنگ کرنے کے قابل ہوں، خاص طور پر جب کسی خطرناک شراکت کو توڑنے کی ضرورت ہو۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز اسی سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں