0

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

اسلام آباد:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستانی کپتان شاہین آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، کپتان شاہین آفریدی کے علاوہ حارث رؤف اور زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائےگی جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں