0

سندھ میں رواں سال ملیریا کے ساڑھے 5 لاکھ سےزائد کیسز رپورٹ ہوئے، اعداد و شمار جاری

کراچی: سندھ میں مختلف بیماریوں سے اموات کے اعداد و شماری جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق صوبےمیں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 افراد کی اموات ریکارڈ ہوئیں۔2023 میں ڈینگی کے 2 ہزار 852 کیسز میں کسی بھی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نیگلیریا کے صوبے میں 12 کیسز میں سے 11 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ ایک شخص صحتیات ہوا۔2023 میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں میں سے 2 کی ہلاکت ہوئی، جبکہ 2022 میں ملیریا کے 4 لاکھ17 ہزار 213 کیسز میں 24 اموات ہوئیں تھیں۔2022 میں ہی ڈینگی کے 23 ہزار 274 کیسز میں 64 اموات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔ 2022 میں نیگلیریا سے7 اموات ریکارڈ ہوئیں اور سی سی ایچ ایف کانگو وائرس سے 2022 میں 8 کیسز میں سے7 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں