0

کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق، اب تک کتنے ممالک میں کیسز رپورٹ ہو چکے ؟ عالمی ادارہ صحت نے بتا دیا

قاہرہ :کویت او رمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آ گئے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کویت اور مصر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کی وزارت صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ترجمان کویتی وزارت صحت نے بتایا کہ کوروناکے نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں ہے، اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔اس حوالے سے مصری وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔علاوہ ازیں امریکہ میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں