0

نوازشریف کا پہلے نعرہ تھا ‘مجھے کیوں نکالا، اب نعرہ ہو گا۔۔۔، بلاول نے نیا نعرہ بتا دیا

اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت ہے آئیں اور مقابلہ کریں۔ نوازشریف کا پہلے نعرہ تھا ‘مجھے کیوں نکالا، اب نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا۔ بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں چل رہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران کان کو ریلیف مل رہا ہے مگر میں کسی سیاستدان سے انتقام لینے کے حق میں نہیں۔ سائفر کیس ایک سیریس مسئلہ ہے، سائفر کی چند کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔ جو سائفر صدر اور وزیر خارجہ اور دوسروں کے پاس گیا، اس کا ریکارڈ ہے مگر جو سائفر عمران خان کے پاس تھا، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ بات عمران خان نے خود کہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں