0

’نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں‘سیاسی رہنما کےبیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل لاڈلوں کا بہت چرچا ہے، کوئی کسی کا لاڈلہ ہے تو کوئی کسی کا ہے لیکن نواز شریف پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لاڈلے ہیں کیونکہ انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے کام کیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنی ہم خیال جماعتوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے رہنما اصول یہ ہیں ہم نے زیادہ سیٹوں کو جیتنا ہے۔ جہاں جس کے پاس مضبوط امیدوار ہوگا تو ضرور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے وہ ساری سازشیں ناکام بنائی ہیں، الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔ ہم الیکشن کیلیے پوری طرح تیار ہیں جب کہ پی ٹی آئی بری طرح شکست کھائے گی۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر کسی کو گھناؤنا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پی ٹی آئی کے پاس دو ہی راستے ہیں کہ وہ شہدا اور عوام سے معافی مانگیں۔ مفروروں کو پیش کریں تو یہ سب کارروائیاں ختم ہو جائیں گی۔احسن اقبال نے کہا کہ قانون اسی طرح ان کا پیچھا کرے گا جیسے عام کرمنل کا کیا جاتا ہے۔ جو9 مئی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ نہیں، پی ٹی آئی اپنی شکست سے بچنے کے لیے دھاندلی کا شور مچا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں