0

لاہور ہائیکورٹ کی نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی اپیل پر سماعت سے معذرت

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم کے عہدے کی معیاد مکمل پر انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے دائر اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی ہے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے عہدے کی معیاد مکمل ہونے پر ان کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پیش کی گئی جس پر بینچ نے اس کی سماعت سے معذرت کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت پر معذرت کے ساتھ ہی یہ اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ اسے سماعت کے لیے کسی دوسرے بینچ کے روبرو فکس کیا جائے۔اپیل کنندہ مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ انوار الحق کاکڑ کو عام انتخابات کرانے کے لیے تین ماہ کی مدت کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا لیکن نگراں وزیراعظم آئین کے مطبق 90 دنوں میں انتخابات نہیں کر اسکے۔وکیل کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کےعہدے کی معیاد 15 نومبر کو ختم ہو چکی ہے جس کے بعد وہ اب تک غیر طور پر کام کر رہے ہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں