کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ،کوئی بھی یکطرفہ اقدام اس کی نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا،آرمی چیف کابیان آگیا 0

کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ،کوئی بھی یکطرفہ اقدام اس کی نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا،آرمی چیف کابیان آگیا

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے،کوئی بھی یکطرفہ اقدام اس تنازع کی نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف نے امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کیساتھ خصوصی ملاقات کی،آرمی چیف نے علاقائی سلامتی، بین الاقوامی دہشتگردی پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے،کوئی بھی یکطرفہ اقدام اس تنازع کی نوعیت تبدیل نہیں کر سکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر بھی زور دیا،آرمی چیف نے خطے میں پائیدار امن کیلئے 2ریاستی حل پر بات کی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہاکہ پاکستان علاقائی استحکام اور عالمی امن کیلئے دہائیوں سے دہشتگردی کیخلاف نبرد آزما ہے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال خدمات اور قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں