عثمان ڈار 9 مئی کے بعد روپوش ہونے کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں، خواجہ آصف نے اور کیا کہہ دیا 0

عثمان ڈار 9 مئی کے بعد روپوش ہونے کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں، خواجہ آصف نے اور کیا کہہ دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو عثمان ڈار صاحب جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ 9 مئی کو عثمان ڈار نے جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار روپوشی کے بعد پکڑے گئے، اور پھر انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر پچھتاوے کا اظہار کیا، معافی مانگی، اور اپنے لیڈر پہ جو الزامات لگائے، اس کا ملبہ بھی میرے پہ ڈال دیں۔ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عثمان ڈار خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اس کا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں، اور درخواست ہے کہ عزت دار لوگ اپنے سیاسی ڈراموں میں والدہ جیسی عظیم ہستی کو استعمال نہیں کرتے، ماں کے احترام اور تقدس کی حفاظت کریں اسے سستی سیاست کے لئے استعمال نہ کریں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عثمان ڈار خود ٹی وی پر اینکر کامران شاہد کے ساتھ آکر پتہ نہیں کیا فرماتے رہے یہ وہ جانیں، لیکن مائیں سانجھی ہوتی ہیں، میرے لیے آج بھی وہ ماں بہن کی جگہ ہیں، یہ لازوال رشتے ہوتے ہیں قدر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں