امید ہے اب کسی بھی وزیراعظم کیساتھ ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا،بلاول بھٹو نے اور کیا کہا ؟ 0

امید ہے اب کسی بھی وزیراعظم کیساتھ ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا،بلاول بھٹو نے اور کیا کہا ؟

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ امید ہے اب کسی بھی وزیراعظم کیساتھ ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری 2نسلیں انصاف مانگنے کیلئے آتی رہیں،لاہور ہائیکورٹ کو آج تک کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے،امید ہے کہ اب کسی بھی وزیراعظم کیساتھ ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جائے گا، ان کاکہناتھا کہ بھٹو کے قاتل اس وقت کےوکیل، سیاستدان اور سہولت کار تھے،امید ہے کہ اتنے سال بعد بھٹو شہید کو انصاف دیا جائے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ فلسطین میں ہمارے بھائی اور بہنوں پر ظلم ہورہاہے،بھٹو شہید نے مسلم امہ کو ایک کرکے فیصلہ کیا کہ جب تک فلسطین پر ظلم جاری رہے گا، ہم آپ کو تیل نہیں دینگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم نے ملک میں سیاست کو دشمنی میں تبدیل کردیا ہے،بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ سب چور ہیں، میں چور سے بات نہیں کروں گا، ہم نے کہاکہ سیاسی اختلافات کو اختلافات تک ہی رکھیں،دشمنی نہ کریں،یہ انتقام اور تقسیم کی سیاست بانی پی ٹی آئی واپس لے کر آئے،آج پھر ملک میں انتقام اور تقسیم کی سیاست نظر آرہی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اگر ہمارے پرانے سیاستدان پرانے طریقے سے لڑتے رہیں گے تو مسائل کا حل نہیں نکال سکیں گے،میں چاہتا ہوں روایتی سیاست کو دفن کریں اور ملک کو نئی سمت میں لے کر جائیں،جب تک ہم یہ فیصلہ نہیں کرینگے ، تب تک فرق نہیں پڑتا، ان کا کہناتھاکہ پرانی سیاست میں یہ تربیت کی جاتی تھی کہ اگر تم میرے ہو تو اچھے ہو، فلاں جماعت سے تعلق رکھتے ہو تو غلط ہو،میں زبردستی آپ سے جئے بھٹو کے نعرے نہیں لگواؤں گا،آپ بھی مانیں کہ میں محب وطن ہوں اور میں بھی مانوں کہ آپ بھی محب وطن ہیں،سیاسی کارکنوں کی عزت و احترام کرتا ہوں، ن لیگ ، پی ٹی آئی یا کسی بھی جماعت کا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں