سراج الحق کا الیکشن میں کسی جماعت میں شمولیت نہ کرنے کا اعلان 0

سراج الحق کا الیکشن میں کسی جماعت میں شمولیت نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑے گی۔ ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کو ختم کریں گے، مالیاتی انتظام اور فنڈ کے استعمال کو ٹھیک کریں گے، تعلیم اور صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کے لیے بحالی کے تربیتی مراکز بنائیں گے۔ آئندہ انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ کو دھوکہ نہیں دینے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور ن لیگ سے اتحاد نہیں کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آئندہ انتخابات کے لیے پچاس فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں، شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ اس لیے حکومت آئندہ کام نہیں کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاڈلے اور سپر لاڈلے کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔ شفاف انتخابات کے لیے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں