0

عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی متعدد وزراء مستعفی،نام بارے جان کر آپ بھی یقین نہیں کر پائیںگے

اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی متعدد نگران وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہےتفصیلات کے مطابق مستعفی ہونیوالے وزراء نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ بلوچستان کے نگراں وزیر برائے کھیل و ثقافت اور وزیراعلیٰ کے مشیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر عام انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔نگران مشیر برائے معدنیات (مائنز اینڈ منرلز) عمیر محمد حسنی بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ عمیر محمد حسنی نے 13 دسمبر کو اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو دیا تھا جسے انہوں نے مںظور کرلیا۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نےاستعفی دے دیا۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے نے سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظورِ کرلیا۔ سرفراز بگٹی نے 13 دسمبر کو استعفی دیا تھا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اج منظور کیا سرفراز بگٹی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نگران حکومت سے مستعفی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں