0

سپریم کورٹ کا فیصلہ پتھر پہ لکیر کی حقیقی تفسیر ثابت ہوا، فردوس عاشق اعوان نے اور کیا کہہ دیا؟جانیں

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پتھر پہ لکیر کی حقیقی تفسیر ثابت ہوا ہے۔جنرل الیکشن کیس کے خلاف اپیل پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورٹ نمبر 1 کی کارروائی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے انتخابی عمل کو یقینی بنا دیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے 8 فروری کو انتخاب کرانا پتھر پہ لکیر اور ملک کی تقدیر ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل اور تمام انتخابی رکاوٹیں مقفل کر دی ہیں، پی ٹی آئی کے الیکٹورل پراسس میں رخنہ اندازی کو روکنا آئی پی پی کی سیاسی ذمہ داری تھی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بر وقت انتخابات کا انعقاد سیاسی بے یقینی کو ختم کرنے کے لئے ضروری تھا، استحکام پاکستان پارٹی ووٹ کی پرچی کے ساتھ کوئی فضول خرچی نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض سے ہرگز غافل ہیں نہ کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے، ہم عوام کے حقوق کے کسٹوڈین ہیں اور اس ذمہ داری سے بخوبی عہدہ برآ ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے روایات کے بر عکس اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فیصلہ دیا، ٹورنامنٹ سے باہر بیٹھی ٹیم کی سیاسی ٹورنامنٹ خراب کرنے کی سازش کو بے نقاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں