0

سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے اچھی خبر

اسلام آباد : حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے کرسمس پر مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔مسیحی برادری کے ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اورپنشن ایڈوانس میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جاری مراسلے میں کہا کہ مسیح برادری کےوفاقی ملازمین کو20دسمبر کو تنخواہ اورپنشن ادا کی جائے گی۔خیال رہے مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار منائے گی ، اس موقع پر شہر کے تمام چھوٹے بڑے گرجا گھروں میں دوعائیہ تقاریب منعقد کی جاتی ہے اور ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں