0

نگراں حکومت کا آئی پی پیز سے معاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان

اسلام آباد : نگراں حکومت نے آئی پی پیز سےمعاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےپاورکااجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدوں میں نظرثانی نہ کرنے اور ڈالر میں ادائیگیاں جاری رکھنے کا پلان کیا ہے۔نگراں وزیر توانائی محمدعلی نے قائمہ کمیٹی پاور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پربات کا فائدہ نہیں، ماضی میں ڈالرز میں زیادہ منافع پر معاہدے ہوئے، اب ہمیں ان ماضی کے معاہدوں پرنظر ثانی پرنہیں جاناچاہیے۔محمد علی کا کہنا تھا کہ بجلی کے موجودہ ٹیرف میں صنعت کیلئے مسائل ہیں ، پاکستان میں صنعت کیلئے بجلی کے ریٹس 16 سینٹس تک ہیں، دیگر ممالک میں یہ ریٹس 9 سینٹس تک ہے۔انھوں نے کہا کہ بجلی ٹیرف میں کمی پر کام کررہےہیں، ریٹس میں60 فیصد تک کیپیسٹی پےمنٹ ہے، بجلی کا ٹیرف اسٹرکچر ٹھیک کریں گے،نرخوں میں ٹیکس اسٹرکچر ٹھیک کرنا ہے۔نگراں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں میں نجی شعبے سے لوگ لائیں گے اور اگلے ایک ماہ تک بجلی ٹیرف پر کام مکمل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں