0

الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کب جاری کرے گا؟تاریخ بارے پتاچل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان 17 دسمبر (اتوار) کو اسلام آباد میں کرے گا اور انتخابات اگلے سال 8 فروری کو ہوں گے۔انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے اگلے دن کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ای سی پی کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اس پورے عمل کے لیے 54 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 8 فروری کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پوری انتظامیہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن کی معاونت کی پابند ہو گی۔یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک انتخابی شیڈول زیر گردش تھا جس کی ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان صرف ترجمان الیکشن کمیشن کریں گے لہٰذا کسی اور شیڈول پر کان نہ دھرے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں