0

شاہ رخ خان نے مداحوں کو ’ڈنکی‘ نام رکھنے کی وجہ بتادی

ممبئی :بالی وڈ کے کنگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا نام رکھنے کی اصل وجہ بتادی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ نام کس سے مماثلت رکھتا ہے۔بالی وڈ کے سپرہٹ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ڈنکی‘ کررہے ہیں جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اب شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر مداح کو جواب دیتے ہوئے فلم کی کہانی سے پردہ اٹھایا ہے۔ہیرانی نے ہمیشہ کی طرح اپنی فلم کا ٹائٹل منفرد رکھا ہے جس کی وجہ سے اکثر مداح تذبذب کا شکار ہیں اور اب فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں