0

پرکاش راش بڑی مشکل میں پھنس گئے

ممبئی :بھارتی فلموں میں معروف اداکار و پروڈیوسر پرکاش راج کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 100 کروڑ کلب کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پرکاش راج کو ریاست تامل ناڈو کے شہر تیروچیراپلی میں قائم ایک جیولری گروپ کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔پراناوو جیولرز نامی اس کمپنی کے دفتر پر تین روز قبل چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے بھاری رقم اور سونے کے زیورات قبضے میں لیے گئے تھے، جس کے بعد پرکاش راج کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔85سالہ پرکاش راج جو اس کمپنی کے برانڈ ایمبسڈر ہیں وہ متعدد ہندی اور ساؤتھ کی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔وہ بی جے پی کے ناقد اور کھلے عام تنقید کرتے ہیں، اب انہیں چنئی میں آئندہ ہفتے وفاقی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں