0

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں پرتپاک استقبال، ویڈیو وائرل

رواں سال بھارتی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بعد پہلی بار بھارت پہنچ گئیں جہاں اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سُسرال پہنچیں جہاں اُن کے سُسرالیوں نے روایتی انداز میں اپنی بہو کا شاندار استقبال کیا اور اداکارہ کو پورا گھر بھی دِکھایا۔اداکارہ نے اپنا سُسرال دیکھنے کے بعد کہا کہ “یہ گھر بہت خوبصورت ہے”، اسی دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا کہ جیسے ہی مدیحہ امام اپنے سُسرال میں داخل ہوئیں تو وہاں بارش شروع ہوگئی جس پر اُن کے شوہر کے اہلخانہ نے ہماری بہو اس گھر کے لیے خوش نصیب ہےمدیحہ امام کے سُسرالیوں کا کہنا تھا کہ اُن کے آنے سے بارش ہوگئی جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں سال خاموشی سے دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی؟مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں، موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔یاد رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کویرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں