139

سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے: اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پر قابض حکمران ایک بس بھی صوبے کو نہ دے سکے، وزیراعظم آج جدید سفری سہولت کیلئے گرین لائن کا افتتاح کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو 11 بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ محترمہ شہید کے نام سے بسوں کا منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوسکا، جب بھی پی پی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، گرین لائن بسز وفاق نے منگوائی اب اورنج لائن بسز بھی وفاق منگوا رہا ہے، حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورنج لائن ٹریک نہیں بناسکی، شہر کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں