150

وزیراعظم سے چھٹکارے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے: حمزہ شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مارچ کرے گی، نیازی صاحب سے چھٹکارا کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوب ایشیا کے مختلف ممالک میں قیمتیں کم یورہی ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر قمیتں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، نیازی صاحب کو کون سمجھائے پاکستان میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ کراس کر گئی ہے۔ آج پاکستان میں بھوک افلاس اور بے روزگاری ہے۔ مگر نیازی صاحب اپنی اے ٹی ایم کے ساتھ بیٹھ کر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بنی گالہ کے اونچے گھر میں رہتے ہیں جہاں پر انھیں غریبوں کی بے بسی اور غربت دکھائی نہیں دیتی، بنی گالہ کی اونچائی سے انہوں نے غریبوں کا مذاق اڑایا ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہے یہ غریبوں کا عمران نیازی نے مذاق آڑایا ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خاں کی ہوشربا مہنگائی سے عوام تنگ تھے ہی اب انکی زبان سے بھی محفوظ نہیں رہے۔ عمران اپنی زبان سے کوئی ایسا موقع جانے دیتے جس سے عوام کو اذیت ملے۔ نئے پاکستان کے جھوٹ، الزامات اور فریب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں 50 لاکھ گھر دینے تھے مگر غریبوں کی جھونپڑیاں گرا دیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ انشاء اللہ قوم ان کے جھوٹوں کا مقابلہ کرے گی، حکومت کے خلاف پی ڈی ایم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مارچ کرے گی، نیازی صاحب سے چھٹکارا کے کیے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں