132

ڈالر بلند ترین سطح پر، انٹر بینک میں 61 پیسے مہنگا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 اور اوپن ماریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے 178 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے 180 روپے میں فروخت ہوا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 177 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ملکی مخدوش مالی صورتحال روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے اشارے دے رہی ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول معاشی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے بغیر غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں