0

معروف ٹک ٹاکر جوڑی کنول اور ذوالقرنین نے دوسری بارعمرے کی سعادت حاصل کرلی

اسلام آباد:معروف ٹک ٹاکرجوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے دوسری مرتبہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں نے حجاز مقدس سے اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں ،دونوں تصاویر میں عمرے کی ادائیگی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ یاد رہے کہ3سال قبل دونوں نے شادی کی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب اکثر ان کے ٹک ٹاک میں ان کے ساتھ نظر آتی ہے ۔ کنول آفتاب نے ایک معروف میڈیا ادارے سے بطور اینکر پرسن اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور پھر وہ اس کے بعد مقبول سوشل میڈیا ایپس پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہی اسی سوشل میڈیا ایپ پر ذوالقرنین سے ان کی دوستی ہے جو پھر رشتہ ازدواج میں بدل گئی اور اب دونوں خوشحال زندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ مل کر اپنی ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں