0

علیزے شاہ انسٹاگرام پر چھا گئیں

اسلام آباد :شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سنجیدگی کا تاثر دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔علیزے شاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں تاش کے پتے کی ایموجی بنائی۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی علیزے شاہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔اداکارہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں دل موم کا دیا، میرا دل میرا دشمن، ٹیلی فلم چاند رات اور چاندنی شامل ہیں۔علیزے شاہ نے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ساتھ سمیع خان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں