0

ثنا خان نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی پر کیا کہا؟

ممبئی: مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی خودکشی پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ثنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں مولانا طارق جمیل کا ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ “میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، بیٹے کی موت کو حادثاتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے سب سے بیٹے کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی تھی”۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ مولانا طارق جمیل صاحب کو صبر دے”۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہ کرم! مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مغفرت کے لیے دُعا کریں”۔ثنا خان نے اپنی اگلی انسٹاگرام اسٹوری میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کا بیان پوسٹ کیا جس میں اُنہوں نے اپنے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عاصم جمیل ذہنی بیماری میں مبتلا تھے۔یوسف جمیل کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ “عاصم جمیل ایک لمبے عرصے سے ذہنی طور پر صحت مند نہیں تھے، اُن کی ذہنی کیفیت نے اُنہیں یہ سخت قدم اُٹھانے پر مجبور کیا”۔ثنا خان نے کہا کہ “اس بات پر غور کریں کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھے”۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی، انہیں تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خانیوال اور سینئرپولیس افسران موقع پرموجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں