0

قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کے 2 ہزار رنز مکمل

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں اپنے 2 ہزار رنز مکمل کر لیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے بین الاقوامی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ 65 اننگز کھیل کر سر انجام دیا۔محمد رضوان نے اپنے 2 ہزار رنز ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران مکمل کیے۔پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے معین خان، کامران اکمل اور سرفراز احمد کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان ٹی 20 بین الاقوامی میچز میں سب سے تیز 2 ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 52 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں