0

کھیل کے میدان سے شائقین کے لئےبری خبر آگئی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

اسلام آباد:ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک وکٹوں سے شکست دے دی۔چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ایڈن مرکرام نے 91 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، ڈیوڈ ملر 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹیمبا باووما 28 اور کوئنٹن ڈی کاک 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔وین ڈر ڈوسن 21 رنز بنا کر اسامہ میر کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جانسن کو 20 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں