0

ورلڈ کپ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد:آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا 26 واں میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، زیادہ اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ تمام شعبوں میں بالخصوص فیلڈنگ اور بالنگ پر خاص توجہ کی ضرورت ہے اور دونوں شعبوں میں بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی شکستوں پر بیٹھ کر غلطیوں پر بات کی، ہماری پوری توجہ آج کا میچ جیتنے پر ہے۔ کوشش کریں گے کہ آج اور آگے میچز میں بہترین کرکٹ کھیلیں۔ سب کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر بہتر پرفارمنس دکھائیں گے۔جنوبی افریقی کپتان ٹمبابا ووما نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پاکستان کے پیسر حسن علی بخار کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے۔پروٹیز کپتان ٹمبابا ووما جو گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے ان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ تبریز شمی اور لنگی نگیڈی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں جن کے لیے ریزا ہینڈرکس، کگیسو ربادا اور ولیم لیزاڈ کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے۔آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان:بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔جنوبی افریقہ:مبا باووما (کپتان)، کوئٹن ڈی کاک، رسی وین ڈیر، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں