0

ورلڈ کپ میں سری لنکا کو انگلینڈ پر کیا نفسیاتی برتری حاصل ہے؟

لاہور : ورلڈ کپ 2023 میں آج 25 واں میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا میگا ایونٹس میں آئی لینڈرز کو انگلش ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ بھارت میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا رابن راؤنڈ گروپ فیصلہ کن مرحلے کی جانب گامزن ہے جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں فائنل فور میں پہنچنے والی ٹیموں کی اشکال واضح ہوتی جا رہی ہیں تاہم اگر مگر کے کھیل اس کو دلچسپ بنائے ہوئے ہے۔میگا ایونٹ میں آج دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور 1996 کی عالمی چیمپئن سری لنکا بنگلورو میں ٹکرائیں گے لیکن دونوں ٹیمیں ہی اس ورلڈ کپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کے باعث مشکلات کا شکار ہیں اور ایونٹ میں واپسی کے لیے اگلے تمام میچوں میں حریفوں پر مضبوط وار کرنا ہوگا۔انگلینڈ اور سری لنکا دونوں نے چار چار میچز کھیل رکھے ہیں لیکن دونوں کو صرف ایک ایک میچ میں ہی فتح مل سکی۔ آئی لینڈرز نے شکستوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ہیڈ ٹو ہیڈ اور ورلڈ کپ کے مقابلوں میں انگلینڈ کو سری لنکا پر معمولی سبقت حاصل لیکن آئی لینڈرز کو حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں‌میں‌اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم نے 38 جب کہ آئی لینڈرز نے 36 میں فتح سمیٹ رکھی ہے۔ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں 11 بار ٹکرائیں جن میں سے 6 بار فتح نے انگلینڈ کے قدم چومے جب کہ 5 فتوحات سری لنکا نے اپنے نام کیں۔ تاہم انگلش ٹیم نے آخری بار 1999 کے عالمی کپ میں آئی لینڈرز کو ہرایا تھا جس کے بعد سری لنکا ہمیشہ انگلینڈ پر حاوی رہا اور آخری چار میگا ایونٹس میں میدان سے فاتح بن کر لوٹا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں