0

4 پاکستانی ایتھلیٹس پر تین سال کی پابندی عائد

اسلام آباد :پاکستان ایتھلیٹس فیڈریشن نے 4 ایتھلیٹس کے نیشنل گیمز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ملک میں جاری نیشنل گیمز میں چار ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے فوری اقدام کرتے ہوئے مذکورہ چاروں ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن نے یہ پابندی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لگائی ہے۔ جن ایتھلیٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں عزیر احمان، نعیم اختر، رابعہ عاشق اور ایشا عمران شامل ہیں۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا ہے پابندی کا اطلاق 20 جولائی 2023 سے 19 جولائی 2026 تک ہوگا اور اس دوران چاروں ایتھلیٹس کسی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل ایونٹ میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 4 ایتھلیٹس پر پابندی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ پابندی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق لگائی گئی ہے۔فیڈریشن کے مطابق 4 ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا، ان کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد 3، 3 برس کی پابندی لگائی گئی ہے۔فیڈریشن کے مطابق چاروں ایتھلیٹس نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تھا اور نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے جو مثبت آئے جس کے بعد ان معاملات معالات کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں