0

آفریدی اور مشتاق نے بابر اعظم کی غلطیوں کی نشاندہی کردی

اسلام آباد:قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور مشتاق احمد نے کپتان بابر اعظم کی غلطیوں کی نشاندہی کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان شاہد آفریدی، محمد یوسف اور مشتاق احمد نے افغانستان کے خلاف ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کہیں ڈاٹ بالز کی طرف نہیں گئے، آپ شاداب اور اسامہ خان کی بولنگ دیکھیں میں حیران ہوگیا ہوں کہ انہوں نے دو سے تین گیندیں ایک جگہ پر کی ہی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹرز کوئی چانس نہیں لے رہے تھے تو آپ فیلڈرز سرکل کے اوپر رکھ کر ڈاٹ بالز کرسکتے تھے اور آپ کے پاس وکٹ لینے کا موقع ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر اسپنرز کی بولنگ کے دوران فیلڈر سرکل میں ہوتے تو رنز نہ ملنے پر بیٹر چانس لیتا اور وکٹیں مل سکتی تھیں، ہم ورلڈ کپ میں اس باڈی لینگویج کے ساتھ نہیں جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کا کام ہوتا ہے کہ کھلاڑیوں پر پریشر ڈالے، ٹیم پرفارم نہ کرے تو سارا غصہ کپتان اور ہیڈ کوچ پر ہی نکلتا ہے۔دوسری جانب مشتاق احمد نے کہا کہ جب آپ فیلڈرز کو سرکل میں رکھتے ہیں تو بولرز یہ سوچنے پر مجبور ہوتا ہے تو میرے پاس آپ چوائس نہیں ہیں لیکن یہاں پر پریشر اس لیے نہیں پڑا کے بولرز کو پتا تھا کہ بس میں نے اوور نکالنا ہے، آپ کا مائنڈ سیٹ وکٹ لینے کا تب ہوتا ہے جب چوکے کا ڈر نکلتا ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ اگر آپ فیلڈرز کو اوپر رکھتے تو خراب گیند پر بھی وکٹ مل جانی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں