0

پاکستان، افغانستان کے میچ میں جو کچھ دیکھا اس پر یقین نہیں آیا، بھارتی صحافی

بھارتی :بھارتی کمنٹیٹر اور مشہور صحافی ہرشا بھوگلے نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ میں جو کچھ دیکھا مجھے یقین نہیں آیا۔بھارتی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے پورا میچ دیکھا ہے بلکہ تقریباً ایک ایک گیند دیکھی ہے لیکن میں نے جو دیکھا مجھے اس پر یقین نہیں آرہا تھا۔میں نے پاکستان ٹیم کو بہت پہلے سے دیکھا ہے بلکہ 80 کی دہائی سے میں انھیں دیکھتا آرہا ہوں، بس ایک ہی بار مجھے پاکستان ٹیم کو دیکھ کر عجیب سا لگا تھا اور ان میں بے دلی نظر آئی تھی اور ایسا 2017 کی چیپمئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ان پر بہت تنقید کی گئی تھی مگر آخر میں وہ ٹورنامنٹ جیت گئے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں ایک دلچسپ گفتگو چل رہی ہے کہ کیا ہم اسے ایک اپ سیٹ کہیں گے؟ تو میرے خیال میں اسے اپ سیٹ کہیں گے۔میرے نظر میں اپ سیٹ یہ ہوتا ہے کہ وہ ٹیم ہار جائے جس کے جیتنے کی آپ توقع کررہے ہوں اور افغان ٹیم کی جیت کے بعد ان کے چہرے پر خوشی سے یہ بات ظاہر ہورہی تھی۔بھارت صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک اچھا ٹاس جیتا تھا اور اسکور بورڈ پر رنز بھی اچھے تھے۔ بیٹنگ اور بالنگ مناسب تھی مگر فیلڈنگ نہایت خراب اور مضحکہ خیز تھی۔ہرشا بھوگلے نے کہا کہ وسیم اکرم نے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ٹیم کا دو سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا، میں بھی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں۔ مجھے حسن علی بھی فٹ نظر نہیں آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں