0

پاکستان کی افغانستان کے خلاف میں شرمناک کارکردگی پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

کراچی:افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی دردناک شکست پر قومی ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور ٹویٹر پر بیان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں نے پورا میچ دیکھا اور حقیقت یہ ہے کہ افغانستان یہ میچ جیتنے کا حقدار تھا “۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بڑی مشکل سے 50 اوورز میں 283 رنز کا ہدف دیا جسے افغان بیٹسمینوں نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 49 ویں اوور میں حاصل کر لیا اور پاکستان کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کر دیا ۔مسلسل شرمناک کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ مکمل خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے جبکہ ان کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں حال ہی میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، حیران کن امر یہ بھی ہے کہ وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ ان کھلاڑیوں کے 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں کیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں