0

پاکستان میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر کتنی رہی؟جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

کراچی : پاکستان میں نگراں حکومت کے جانب سے معیشت میں بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی سطح پر حالیہ صورتحال میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد دنیا میں ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل 28 کاروباری دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ڈالر کی قیمت 277 کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی تاہم منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب اس کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا اور بدھ کے روز اس کی قیمت 3.26 روپے تک بڑھ گئی۔کرنسی مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت کافی گرگئی تھی اور اس کے بعد اس میں ریکوری کی توقع تھی تاہم انٹر بینک میں درآمدی ادائیگیوں کا پریشر بھی بدھ کے روز آیا تو دوسری جانب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد دنیا میں ڈالر کی قیمت بڑھی جس کا اثر پاکستانی کرنسی پر بھی پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں