0

’پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا، اس وجہ سے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی‘ حسن علی بھی بول پڑے

بنگلورو (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا، اس وجہ سے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔ چنا سوامی سٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفر نس سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی گاڑی چلتے چلتے رک گئی ہے، ایک سٹاپ آیا تھا، اب گاڑی چلے گی، پاکستان میں پیٹرول سستا ہوگیا، اس وجہ سے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی گاڑی بھی چلے گی۔کھلاڑیوں کی بیماری اور فٹنس کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ بھارت سے ہارنے کا دکھ ہوا، بیماری اور انجری کسی کے ہاتھ میں نہیں، کھلاڑیوں کو روم سیکنیس ہوگئی ہے سیکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جاسکتے، ایک بالر کی کمی کی وجہ سے بولنگ کمزور نہیں ہوگی، شاہین نے پہلے بھی وکٹیں لے کر ٹیم کو جتوایا ہےپاکستان کے رن ریٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے اس وقت جیت ضروری ہے، رن ریٹ خود ہی بڑھ جائے گا، بھارت سے شکست ماضی کا حصہ ہے، بھارت کے خلاف میچ میں کھلاڑی ہیرو بھی بنتا ہے اور زیرو بھی اور یہ حقیقیت ہے بھارت کے خلاف ہم اچھا نہیں کھیلے، جس ہر تنقید تو ہونی تھی لیکن زندگی ختم نہیں ہوگئی ہمیں آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں