0

کیا آج بنگلہ دیش ورلڈ کپ 2007 کی تاریخ دہرا پائے گا؟

ورلڈ کپ 2007 میں بنگلہ دیش بھارت کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر چکا ہے آج بھی دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں اور بنگال ٹائیگرز 2007 کی تاریخ دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 17 واں میچ آج میزبان اور تاحال ناقابل شکست بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پونے میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے اپنے تینوں میچز جیت رکھے ہیں جب کہ بنگلہ دیش تین میں سے صرف ایک میچ جیت پائی ہے۔بنگلہ دیش 2007 کے ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں بھارت کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کر کے ایونٹ سے باہر کر چکی ہے اور آج کے میچ کے لیے بھی بنگال ٹائیگرز 16 سال پرانی تاریخ دہرانے کے خواہاں ہے۔کیا بنگلہ دیش ایونٹ میں کم بیک کرے گا یا پھر بھارت کی جیت کا سفر جاری رہے گا یہ تو میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا تاہم ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اب تک چار بار ٹکرا چکی ہیں جن میں سے صرف ایک فتح بنگال ٹائیگرز نے اپنے نام کی ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری ہے جس نے باہمی 40 میچوں میں سے 31 جیت رکھے ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے ہاتھ صرف 8 فتوحات آئی ہیں۔تاہم بنگلہ دیش کے لیے تقویت کا باعث یہ بات ہوگی کہ گزشتہ سال ون ڈے سیریز میں انہوں نے بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھیبھارتی سر زمین پر بنگلہ دیش میزبان ٹیم کے خلاف 25 سال بعد کھیل رہی ہے، آخری بار دونوں ٹیمیں 1998 میں ون ڈے میں مدمقابل آئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں