0

مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے خوشخبری سنادی، پیٹرول کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : ہوشربا مہنگائی سے تنگ شہریوں کو حکومت نے خوشخبری سنادی، پیٹرول کے بعد گھی اور تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی۔تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا جس کے بعد اب معروف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیاہے۔ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں