0

ثانیہ مرزا غزہ کی صورتحال پر افسردہ، درد ناک تصویر شیئر کردی

فلسطین میں جاری اسرائیل کی بمباری اور قتل و غارت پر ہر آنکھ اشکبار ہے، جبکہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوریز پر ایک ننھی بچی کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم بچی فوٹو گرافر کو کھانے کی پیشکش کررہی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”انسانیت کی سب سے خوبصورت تصویر“۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید اور ان کے اہل خانہ کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر دھمکی آمیز فون کالز موصول لگیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جی جی حدید اور اہل خانہ دھمکی آمیز کالز کے باعث اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں