0

روپے کی قدر میں بہتری، گاڑیوں کی قیمت میں 6 لاکھ روپے تک کمی

اسلام آباد :ملک میں روپے کی قدر میں بہتری کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے، ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ایسنس گاڑی پر 6 لاکھ روپے کی کمی کردی۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے ایم جی موٹرز نے اپنے کاروں کی قیمت میں 6 لاکھ روپے تک کی کمی کردی، کراس اوور ایس یو وی کی 16 اکتوبر تک قیمت 80 لاکھ 99 ہزار ہے، ایم جی ایچ ایس اسپورٹی پاکستان کی لگثری گاڑیوں میں سے ایک ہے، ایم جی ایچ ایس 8 کروڑ 6 لاکھ 99 ہزار سے کم ہوکر 8 کروڑ 99 ہزار کی ہوگئی۔ایم جی موٹرز پاکستان کے جنرل منیجر سید آصف احمد کا کہنا ہےکہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد صارفین اور آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت تمام کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ کمپنی کے مطابق گاڑی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں