0

چکن کی قیمت میں اتنی کمی کہ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہوجائے

لاہور: چکن کی فی کلو قیمت میں100روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سےملاقات میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں میں چکن فی کلو250 روپے ہونے کی امید کا اظہار کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولٹری میں بھی 12سے 15فیصد یعنی 110روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250روپے فی کلو پر آجائے گا ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے اوربجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں