0

سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں۔ذرائع کے مطابق مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،ان کے انتقال کی اطلاع شاہد آفریدی کے بھائی مشتاق نے سوشل میڈیا پر دی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 8 کی ذکریہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔گزشتہ روز شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کیلئے سوشل میڈیا پر صارفین سے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں