0

قیمتوں میں پھر ردوبدل،موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

اسلام آباد:غریب کی سواری جیب پر بھاری،قیمتوں میں پھر ردوبدل،ہونڈا اٹلس نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ڈیزائن میں بھی تبدیلی کر دی ۔ غریبوں کی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، گزشتہ کئی ماہ سے ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، ہونڈا کمپنی نے نیا ماڈل 2024ء نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وہی ہوا جس کا ڈر تھا،پٹرول پھر مہنگا ہو گیا موٹر سائیکل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت بڑھنے سے موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں