0

پی آئی آئی کے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان

کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان آنے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی۔پی آئی اے کی جانب سے ٹورنٹو سے پاکستان آنیوالوں کیلئے ٹکٹ پر15 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 3تا15اکتوبر ٹورنٹو سے پاکستان ٹکٹس بک کرانے پر15فیصد رعایت ہوگی۔اس کے علاوہ 15فیصد رعایت پر بک کی گئی ٹکٹ پر یکم جنوری تا31مارچ تک سفر کرنا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں