0

’’شمالی کوریا کی جانب سے روس کو اسلحے کی ترسیل کا آغاز‘‘

کیف : شمالی کوریا نے روس کو اسلحے کی منتقلی شروع کردی ہے، جس سے ولادیمیر پوتن کی افواج کو مزید تقویت ملی ہے۔یہ بات ایک امریکی بااثر شخصیت نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی، اس حوالے سے امریکہ کے نشریاتی ادارے سی بی ایس نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک امریکی بااثر شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے جاری خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا اور روس کے سربراہان کے درمیان مذاکرات کے بعد اسلحہ بھیجنے کا آغاز کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خبر میں کئے گئے دعوے میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ شمالی کوریا اسلحے کی فراہمی کے بدلے میں روس سے کیا حاصل کر رہا ہے، اسلحے کی یہ فراہمی کسی طویل المدت رسدی تسلسل کا حصہ ہے یا پھر کوئی محدود ترسیل ہے۔واضح رہے کہ صدر کِم نے 13 ستمبر کو روس کے علاقے آمور میں وسٹونچنی کی خلائی بیس پر صدر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے کِم اور پوتن ملاقات میں اسلحے کی ترسیل اور عسکری تعاون کے موضوعات پر مذاکرات کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں