139

پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کو ’مہنگائی مارچ‘ کا نام دیدیا

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے مارچ کو ’مہنگائی مارچ‘ کا نام دیدیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیدیا۔ یہ مارچ 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ لانگ مارچ جمعہ نماز اسلام آباد میں ادا کرے گا۔

پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے کی تاریخ دیں گے ، واپس جانے کی تاریخ بعد میں دیں گے۔

اس سے قبل رواں سال 4 فروری کو حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ 10 فروری کو سرکاری ملازمین اپنا احتجاج لے کر اسلام آباد کی طرف آرہے ہیں، پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ رہے گی، ہم ان کے احتجاج میں ساتھ ہوں گے۔ فارن فنڈنگ کیس میں سٹیٹ بینک نے 23 اکاؤنٹ بتائے ہیں، ان اکاؤنٹوں میں سے 18 کو چھپایا جارہا ہے، اس معاملے میں فوری فیصلہ ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سپیکر اور چیئرمین کے رویوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے اور ہم ایوان کی کارروائی میں ان سے تعاون نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کو چور اور کرپٹ کہنے والا سب سے بڑا کرپٹ ثابت ہوا ہے، عمران خان ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے حوالے دیا کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں