0

کویت: ہزاروں تارکین وطن ڈی پورٹ

کویت: کویت میں انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رہائشی قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 4 ہزار کے قریب تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کو فلٹر کرنے کے لیے کویتی وزارت داخلہ نے منظم کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے لیبر اور رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 7,685 افراد کو ڈی پورٹ کیا۔ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد تقریباً 3,837 افراد تک پہنچ گئی جن میں 2,272 مرد اور 1,565 خواتین شامل ہیں۔ ان سبھی کو مختلف حفاظتی شعبوں سے محکمہ کو ریفر کیا گیا تھا، جن پر اپنے کفیل سے بھاگ جانے اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام تھا۔ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈی پورٹیشن ڈیپارٹمنٹ نے اصلاحی اداروں کے تحت اس سال اگست میں دونوں جنسوں کے تقریباً 3,848 تارکین وطن کو ملک کے ضوابط اور قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں ملک بدر کیا ہے۔شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کفیل سے بھاگ جانے والے ملازمین کو زیر التوا مقدمات میں پناہ نہ دیں، رہائشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حفاظتی مہم تمام گورنریٹس میں جاری ہے۔جبکہ اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں